2کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والا ڈاکٹر بازیاب

25 Oct, 2024 | 06:13 PM

عرفان ملک : نواب ٹاؤن سے 2کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والا ڈاکٹر بازیاب ہوگیا 
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد احسن کو نواب ٹاؤن سے چند روز قبل اغواء کیا گیا ،اغواء کاروں نے واردات کیلئے کار استعمال کی ،ملزمان نے ڈاکٹر کی بازیابی کے عوض 2کروڑ روپے تاوان مانگا ،اغواء کی واردات میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،

ڈاکٹر احسن نے بتایا کہ گھر سے ہسپتال جاتے ہوئے 4ملزمان نے اغواء کیا ،اغواء کاروں نے راستے میں کار تبدیل کی ،اغواء کاروں نے ہاتھ باندھے اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی ،اغوا کاروں نے گھر والوں کی مالی حیثیت پر سوالات کئے 

مزیدخبریں