قبرستان سے نومولود کی لاش غائب

25 Oct, 2024 | 05:54 PM

 عرفان ملک : قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تھانہ کی حدود میں قبرستان سے نومولود کی لاش غائب ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق شہزاد علی نامی شہری کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ،نومولود اسی دن وفات پاگیا ، والد نے قبرستان میں جاکر دفنا دیا ،نامعلوم شخص قبر کھود کر لاش لیکر فرار ہوگیا ، قبر کے قریب سے بچے کا کفن ٹھیک حالت میں ملا ، شبہ ہے کہ نشے کے عادی افراد نے لاش نکالی ، واقعہ کی تفتیش جاری ہے  ، جلد حقائق سامنے لائیں گے

مزیدخبریں