سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے 27 اکتوبر کو کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
وزرات داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ سی ڈی اے کو یوم سیاہ پر 27 اکتوبر کو سرکاری سطح پر ریلی کے انتظامات کی ہدایت جاری کردی۔ اس کے علاوہ یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی کے تمام انتظامات کے لئے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ۔
مراسلے کے مطابق سرکاری سطح پر ریلی ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک نکالی جائے گی ۔