2منشیات فروش منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

25 Oct, 2024 | 05:44 PM

فاران یامین :چوکی انچارج منہالہ نے  پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش نادر اور منیب منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے ۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق  کے مطابق ملزمان نادر، منیب سے 4 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ،ملزمان  نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف لرلیا ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

مزیدخبریں