’27 ویں ترمیم نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو بھرپور مزاحمت کریں گے‘

25 Oct, 2024 | 05:36 PM

ویب ڈیسک : جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم نہیں آئے گی، اگر ایسا ہوا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل ڈرافٹ اور فائنل ہونے والے ڈرافٹ میں فرق تھا، آئینی ترمیم کی 56 کلاز تھیں۔

صحافی کی جانب سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن میں ہوں ،حکومت میں جانےکا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑاناغیر سیاسی سوچ ہے، وفاق پرچڑھائی کاتاثرملک کوتقسیم کرنے کے برابر ہے۔

مزیدخبریں