وقاص احمد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے روٹ سے غیر حاضری پر چوکی انچارج گلدشت ٹاؤن کو معطل کرکے پولیس لائنز بھجوا دیا گیا
اے ایس آئی فیاض کو ایس پی کینٹ اویس شفیق نے غیر حاضری پر معطل کیا،23اکتوبر کو مریم نواز کا کینٹ کے علاقے میں سکیورٹی روٹ تھا،اے ایس آئی فیاض کی روٹ پر ڈیوٹی تھی مگر وہ نہ پہنچ سکا۔ذرائع کے مطابق معطل چوکی انچارج 15کی کال پر ہونے کے باعث روٹ پر نہ پہنچا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹ سے غیر حاضری پراے ایس آئی معطل
25 Oct, 2024 | 05:35 PM