عرفان ملک :لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سرگرم ہوچکی ہے ۔ رواں سال اسلحہ کی نمائش کے182مقدمات درج ہوئے جبکہ 182ملزمان گرفتارہوئے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ کے8711مقدمات درج ہوئے اور8711ملزمان گرفتار ہوئے ۔ ہوائی فائرنگ کے434مقدمات درج اور486ملزمان گرفتار ہوئے ۔123کلاشنکوف،537رائفلیں،303بندوقیں،7833پستول و43454گولیاں برآمد ہوئیں ۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ،ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔