پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

25 Oct, 2024 | 05:06 PM

بابر شہزاد تُرک: پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، حال ہی میں بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے ۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، یہ اِس سال بلوچستان کے ضلع لورالائی سے پولیو کا پہلا کیس ہے، بلوچستان میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے ۔ ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے ۔ 

والدین 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ 

مزیدخبریں