انٹر بینک میں ڈالر سستا

25 Oct, 2024 | 05:02 PM

سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.84 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17  پیسے کمی سے 278 روپے 62  پیسے کا ہوگیا ۔  اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 22 پیسے  سستاہوکر 360.45 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسےکمی سے  75.91 روپے، سعودی ریال 6 پیسے کمی  سے 74.10 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ  اوپن مارکیٹ میں یورو 59  پیسے مہنگا ہوکر 300.79 روپے پر آگیا 

مزیدخبریں