ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ڈی آئی خان، ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

وزیراعظم اور صدر مملکت کی ڈی آئی خان، ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع بنوں میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ 

وزیر اعظم کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں  کو خراج عقیدت کیا گیا ہے ۔ شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے  شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں ۱۰ ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ 

صدر مملکت نے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، اور شہید جوانوں کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا۔ 

صدر مملکت نے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ، اور شہداء کیلئے بلندی درجات ، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔