طلبہ تنظیموں کے 24 کارکن نظر بند

25 Oct, 2024 | 04:30 PM

وقاص احمد :پنجاب یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے پرپولیس نے طلبہ تنظیموں کے 24 کارکنوں کو نظر بند کرا دیا

پنجاب یونیورسٹی میں لڑائی جھگڑے پر پولیس نے طلبہ تنظیموں کے 24 کارکنوں کو نظر بند کرا دیا، طلبہ کو تھری ایم پی او کے تحت 90 روز کیلئے نظر بند کرایا گیا،جمعیت، بلوچ اور پختون طلبہ تنظیموں کے سرگرم عہدے دار اور کارکن شامل ہیں ۔ چند روز قبل طلبہ تنظیموں کے مابین تصادم میں طلبہ اور سکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے تھے،ایچ ای سی اور یونیورسٹی انکوائری کمیٹی کی وجہ سے پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا

مزیدخبریں