عرفان ملک :شہر میں بھتہ خوری کا واقعہ سامنے آگیا،شہری بابرعلی سےمبینہ طورپرشوٹرزکےبھتہ مانگنےپرمقدمہ درج کرلیا گیا
ایف آئی آر کے مطابق ملزم فیصل اور امین پیشہ ور شوٹرز ہیں ، ملزمان نے فون کال کرکے جگا ٹیکس مانگا ،بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے چار بھائیوں کے قتل کی دھمکی دیدی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ،متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے ،دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ،