ہائیکورٹ،26 آئینی ترمیم کے بعد تبادلوں کے خلاف درخواست نمٹادی

25 Oct, 2024 | 04:06 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ  نے  محکمہ صحت کے ڈسپنسرز اور سنیٹری ورکرز کے تبادلوں کے خلاف درخواست نمٹا دی ، جسٹس راحیل کامران نے ریمارکس دئیے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ہم درخواست گزار کی استدعا کے باہر نہیں جاسکتے، تبادلے انتظامی معاملہ ہے، جس میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے عبداقیوم سمیت دیگر ڈسپنسرز اور سینٹری ورکرز کی درخواست پر سماعت کی ،، پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے  اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں نے اپنے تبادلے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے،، ان کی استدعا یہ نہیں ہے کہ محکمہ صحت میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے ، محکمہ صحت نے خالی آسامیوں پر بھرتی پر پابندی اٹھانے کے لیے  پہلے ہی سمری کابینہ کو بھجوائی ہوئی ہے، جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست گزار وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت استدعا سے باہر فیصلہ نہیں دے سکتی ، ٹرانسفر پالیسی میٹر ہے،جس میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ، عدالت فریقین کے وکلاء کا موقف سننے کے بعد 12 ڈسپنسرز کی جانب سے تبادلے کے خلاف درخواست نمٹا دی.


 

مزیدخبریں