ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

 محسن نقوی کی خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے بنوں میں ایس ایچ او  تھانہ جانی خیل کی گاڑی اور کوہاٹ میں سب انسپکٹر پر فائرنگ کے واقعات کی بھی مذمت کی ہے ۔ 

وزیر داخلہ نے  زام چیک پوسٹ پر حملے میں شہید  ایف سی کے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے تھانہ جانی خیل کے  شہید ایس ایچ او۔کانسٹیبل اور کوہاٹ میں شہید سب انسپکٹر عنایت اللہ  کی قربانیوں کو سلام پیش کیا ۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن کے لئے قیمتی جانیں قربان کرنے والے شہداء کی قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی اور خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہدا ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔