جنید ریاض: ٹیچرز نیڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ 26 اکتوبر کو لیا جائے گا،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ دیناء تمام اساتذہ کیلئے لازمی ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق ٹیسٹ کے لئے پنجاب بھر میں 720 سکولوں کا انتخاب کرلیا گیا،ان سکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہوگی،مذکورہ سکولوں میں 1440 انویجلٹیرز تعینات کیے جائیں گے۔
720 اسیسمنٹ آفیسر ٹیسٹ کے بعد نتائج بھی جاری کریں گے۔صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ تمام اساتذہ کیلئے ٹیسٹ دینا لازمی ہوگا۔