مولانا فضل الرحمٰن کا ایک بار پھر ملک میں عام انتخابات کا مطالبہ

25 Oct, 2024 | 03:48 PM

ویب ڈیسک:  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومتیں احتجاج نہیں کیا کرتیں، ہم نے جتنے ملین مارچ کیے اس میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔اُنہوں نے کہا کہ عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں، ابھی اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اُن کا  کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اچھا وقت گزارا۔

مزیدخبریں