ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 2اہلکار لاہور قلندر کی کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب 

پنجاب پولیس کے 2اہلکار لاہور قلندر کی کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:پنجاب پولیس کے 2اہلکاروں کو لاہور قلندر کی کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب کر لیا گیا، ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ کے محمد شعیب لاہور قلندر کے ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔ 

 دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں ، کوچ ندیم عباس اور لائیزون آفیسر انسپکٹر سلیم جٹ کی ملاقات کی۔ اس موقع پر پیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود  بھی موجود تھے۔

آئی جی پنجاب نے دونوں کانسٹیبلز کو لاہور قلندر کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے پر مبارک باد دی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ  کیلئے منتخب ہونا قابل فخر ہے،پنجاب پولیس کے اتھلیٹس مختلف سپورٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اورایسے باصلاحیت اتھیلیٹس کی بہترین ٹریننگ اور حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔