وقاص عظیم : وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی .
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کی کمی ہوئی، جس کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.15 فیصدہوگئی۔ ایک ہفتے میں13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم 10 اشیاء سستی اور 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ ایک ہفتے میں آلو 3.33 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن 2.97 اور دال مونگ کی قیمت میں 2.84 فیصد اضافہ ہوا، انڈے 2.02،کیلے 0.75 اور ٹماٹر 0.48 فیصد مہنگے ہوئے، گھی 0.36،جلانے والی لکڑی 0.29 اورسیگریٹس 0.08 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے چکن 7.12 اور پیاز 5.07 فیصد سستے ہوئے، گڑ 2.07،آٹا 1.16 اور چینی 0.77 فیصد سستی ہوئی، جبکہ ایل پی جی،چاول اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ۔