ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ لاہوریوں کو سموگ کیخلاف اعلان جنگ کرنا پڑے گا‘

’ لاہوریوں کو سموگ کیخلاف اعلان جنگ کرنا پڑے گا‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہوریوں کو سموگ کیخلاف اعلان جنگ کرنا پڑے گا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نہیں چل سکتیں ۔ 

 ایوان وزیر اعلیٰ میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا گرین ایریا 3عشاریہ 3 فیصد ہے ،لاہوریے ہیٹ آئی لینڈ میں رہ رہے ہیں، لاہوریوں کو سموگ کیخلاف اعلان جنگ کرنا پڑے گا، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نہیں چل سکتیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقبال ٹاؤن، سرکلرروڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں میں اے کیو لیول بہت زیادہ ہے، اسلام پورہ،شاہدرہ،شادباغ،گلشن راوی،بادامی باغ میں بھی اے کیولیول زیادہ ہے ۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سال کے365 میں سے 275دن ہمارے لیے مضرصحت ہیں، سموگ خود نہیں آتی،ہم اسے لاتے ہیں، بھارت سے 30فیصدسموگ آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے وہیکل ایمونشن سسٹم کے ایکٹ میں ترمیم کردی ہے، آٹھ سے نو سال میں سموگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے ،ایک دم خاتمہ ممکن نہیں ۔ 

سموگ آنے سے پہلے ہی وزیر اعلیٰ نے سموگ کے تدارک کے لیے پلان مرتب کیا، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ایکشن پلان مرتب کیا ۔ سات سو بھٹوں کو مسمار، 256 بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرایاگیا، 15 ہزار دورے کیے 180 کو مسمار کیا گیا ، 721 انڈسٹریز یونٹس کو سیل کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی چمنیوں سے کالا دھواں کسی صورت نہیں نکلنا ہوگا ۔ 6 لاکھ ایکڑ پر چاول کی فصل کاشت کی گئی، فصلوں کو آگ لگانے پر 400 سے زاید مقدمات درج کیے گئے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پورا سیزن بند کیاگیا، پنجاب کابینہ نے وہیکل ایمونشن سسٹم کے ایکٹ میں ترمیم کردی ہے ۔