شمالی چھاؤنی؛ قتل کی لرزہ خیز واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج

25 Oct, 2024 | 03:14 PM

عابد چودھری: شمالی چھاونی میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل ،3 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ،واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔

تفصیلات کےمطابق دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی،واردات میں رفیق گجر قتل ،3 رکشہ ڈرائیوررانا شہزاد،الیاس ،جہانزیب زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ چند ماہ قبل پپو گجر کے بیٹے نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو زخمی کیا تھا،مقتول کابھتیجا فائق دشمنی کی وجہ سے پہلے ہی جیل میں ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں