ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں: بیرسٹر سیف

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں: بیرسٹر سیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی ہے، مخالفین ڈیل کی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کاکہناتھا کہ ڈیل کرنے والے شریف خاندان کی طرح لندن یا سعودی بھاگ جاتے ہیں، بشریٰ بی بی رہائی کے بعد باہرکسی ملک نہیں بلکہ پشاور پہنچی ہیں، ڈیل وہ کرتے ہیں جو گاڑیوں کی ڈگی میں جاتے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیل مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، بشریٰ بی بی نے بہادری کے ساتھ جعلی مقدمات کا سامنا کیا، بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لئے گرفتار کیا گیا تھا، مشکل وقت میں بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی طاقت بنی رہیں۔