طب کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور،جدید ’’Siemens C-arm ‘‘مشین ایمرجنسی شعبے میں نصب 

25 Oct, 2024 | 02:56 PM

سٹی 42: انسانیت کی خدمت میں ایک اور سنگ میل عبور  کر لیا گیا،جدید Siemens C-arm مشین ایمرجنسی شعبے میں نصب کر دی گئی ۔

وزیر صحت، سیکرٹری خصوصی صحت، پرنسپل اور آرٹھوپیڈک شعبے کے سربراہ کی ہدایت کے مطابق  جدید Siemens C-arm مشین ایمرجنسی شعبے میں کی گئی ۔ اس مشین کی قیمت تقریباً چار ملین روپے ہے اور اس کی تنصیب جمعہ کے بابرکت دن مکمل ہوئی۔

یہ پیشرفت ایمرجنسی اور آرٹھوپیڈک شعبوں کی جانب سے درپیش چیلنجز کا جواب دیتی ہے، جہاں ایک پرانی C-arm مشین، جو 1992 سے استعمال ہو رہی تھی اُس کے باعث سرجریاں متاثر ہو رہی تھیں۔ عطیات دینے والوں کی حمایت اور ٹیم کی  کاوشوں کی بدولت یہ جدید ٹیکنالوجی حاصل کی گئی جو مریضوں کی دیکھ بھال میں بہتری لائے گی۔یہ مشین سرجری کےعمل کو تیز ،مریضوں کی تکلیف کو کم کرنے اور کیسز کی بہتر تشخیص میں مددگار و معاون ثابت ہوگی۔

 انتظامیہ نے تمام عطیہ دہندگان اور ٹیم کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ یہ خدمت ضرورت مندوں کے لئے راحت و شفا کا ذریعہ بنے۔ 

مزیدخبریں