ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی؟ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی؟ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کیا معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار  اداکار گوہر رشید  جلد شادی کرنے والے ہیں؟ سوشل میڈیا پر گوہر رشید اور کبریٰ خان کی جلد شادی کی خبروں نےزور پکڑ لیا۔

تفصیلات کےمطابق گوہر رشید اور کبریٰ خان بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں ہی اکثر و بیشتر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور اسی سبب مداح ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہوئے ان کو شادی کا مشورہ بھی دیتے نظر آتے ہیں۔

دو سال سے کبریٰ خان اور گوہر رشید سے انکے ہر انٹرویو میں یہ سوال لازمی کیا جانے لگا کہ کیا وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور کیا شادی کے حوالے سے سوچ رہے ہیں؟دونوں ہی ہمیشہ ان سوالات کو کبھی نظر انداز کرتے دکھے تو کبھی اپنے رشتے کو قریبی دوستی قرار دے کر سوال آیا گیا کردیا۔

 حال ہی میں گوہر نے اشنا شاہ کے پروگرام 'آفٹر آر' میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ 'کیا آپ سنگل ہیں؟' جس پر گوہر رشید نے زوردار قہقہ لگایا اور پھر کہا کہ 'نہیں میں سنگل نہیں ہوں'۔

 پہلی مرتبہ اپنا ریلیشنشپ اسٹیٹس منظرِ عام پر لانےپر اداکار نے اپنی مبینہ گرل فرینڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ بہت بہترین شخصیت کی مالک ہیں، اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کرسکتا، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پورا شو ہوسکتا ہے'۔

گوہر رشید کا یہ بیان سوشل میڈیا پر جنگل کی آنکھ کی طرح پھیل گیا، سوشل میڈیا صارفین کا یہ خیال ہے کہ گوہر رشید جس لڑکی کی بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ انکی قریبی دوست کبریٰ خان ہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں گوہر رشید نے کبریٰ خان کو اپنی بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ کبریٰ میرے لیے میری فیملی جیسی ہیں، میں ان کے لیے سینے پر گولی بھی کھاسکتا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم شادی کرنے والے ہیں۔‘