ویب ڈیسک: لاہور میں مرغی سستی، انڈے مزید مہنگے ہو گئے، مرغی کا گوشت 577 روپے کلو ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے کی کمی ہونے سے مرغی کا گوشت 577 ر وپے کلو ہو گیا تھا، مرغی کے گوشت کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی پرچون قیمت 398 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 384 پر مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 309 روپے تھی جس میں مزید 2 روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 311 روپے تک پہنچ گئی ہے۔