ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب کل 11 بجے ہوگی

نئے چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری تقریب کل 11 بجے ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی حلف برداری تقریب کل ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت کی جانب سے تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے گئے، نئے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کل 11 بجے ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق  نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی حلف برداری کل 11 بجے( بروز ہفتہ) کو ایوان صدر میں ہوگی، صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے تقریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے جاچکے ہیں۔

دوسری جانب آج ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے عشائیہ دیا جس میں نامزد چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی  اور جسٹس مسرت ہلالی شریک ہوئیں۔

عشائیہ میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین خان، جسٹس عقیل عباسی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس عرفان سعادت خان بھی شریک تھے۔

جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید عشائیہ میں شریک نہیں ہوئے جب کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔