صنم جاوید نے بشریٰ بی بی کے پشاور جانے کی اہم وجہ بتا دی

25 Oct, 2024 | 12:29 PM

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی محفوظ نہیں، یہاں پولیس کا جب دل چاہتا ہے گھروں میں گھس جاتی ہے۔

سرگودھا میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے کہا کہ بشریٰ بی بی لندن پلان کے تحت جب جیل گئیں تو وہ ڈیل تھی، ان کی رہائی پر ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے۔

صنم جاوید نے کہا کہ کیا ان کے گھر ماں بہن نہیں، بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا میں زیادہ محفوظ ہیں کہ وہاں ہماری حکومت ہے، بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پولیس کی نفری بنی گالا اور زمان پارک پہنچ گئی تھی،  بنی گالا اور زمان پارک پر پولیس کے سبب بشریٰ بی بی کو ’کے پی کے‘ جانا پڑا۔

مزیدخبریں