جنید ریاض:ٹھیکےپردیئےگئےپبلک سکولوں میں ابتدائی تعلیم کےکلاس رومزبندنہ کرنےکاحکم، پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام ای سی ای رومز کیلئے فنڈز فراہم کرے گا۔
تفصیلات کےمطابق مذکورہ فنڈز سے ای سی ای رومز کے لئے فرنیچر، لرننگ کٹس و لائبریری بکس خریدی جاسکیں گی،فنڈز آفٹر نون سکولوں کی بحالی پر بھی خرچ کیے جاسکیں گے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کاابتدائی تعلیم کےرومزمیں تعلیم جاری رکھنے کے لئےپیف حکم جاری کہا۔
پروگرام مانیٹرنگ اینڈایمپلی ٹیشن یونٹ ٹھیکےپردیئےگئےسکولوں کی مانیٹرنگ کرےگا,فنڈزمتعلقہ اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سکولوں کو ٹرانسفر کریں گی,فنڈز سکول کونسل کی منظوری سے بنیادی سہولیات پوری کرنے پر خرچ کیے جاسکیں گے.
آفٹرنون سکولوں میں ایلیمنٹری کلاسز بھی اجراء کیا جاسکےگا,ایلیمنٹری کلاسز کیلئے فنڈز طلباکی فزیکل ویری فکیشن کے بعد جاری کیے جائیں گے.