ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم وٹو نے اپنی تنقید میں مشعال یوسف زئی سے سوال کیا کہ ”آپ آج کیوں کورٹ پہنچی ہیں؟ کیا آپ کارروائی ڈالنے آئی تھیں؟“
”آپ کا بشریٰ بی بی کے کیسوں میں کوئی کردار نہیں رہا۔“ مریم وٹو نے مشعال کو یاد دلایا کہ انہوں نے کبھی یہ بھی نہیں پوچھا کہ کوئی پٹیشن کب فائل ہوئی یا اس معاملے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے۔
مریم وٹو نے مشعال یوسف زئی سے کہا کہ ”کام کر کے کریڈٹ لیا کریں، ورنہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اسے کریڈٹ لینے دیں۔“
یہ باتیں مریم وٹو کی جانب سے مشعال یوسف زئی کی کارکردگی پر تنقید کا حصہ ہیں، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی محنت اور کوششوں کے بغیر کسی بھی قسم کی شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
یہ تنازع پارٹی کے اندرونی معاملات اور مختلف رہنماؤں کے کرداروں کے بارے میں جاری بحث کا حصہ ہے، جو اس وقت خاصی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔