ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی

9مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں۔ عدالت نے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔

 بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer