قیصرکھوکھر: پنجاب حکومت کا صوبہ میں 1کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پرگندم کاشت کرنیکا ہدف مقرر، سرکاری زرعی اراضی پر گندم کی کاشت لازمی قرار دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں گندم کی کاشت کے اہداف کا جائزہ لیاگیا، بریفنگ دی گئی کہ لاہورمیں13لاکھ33ہزارایکڑپرگندم کاشت کی جائےگی،چیف سیکرٹری نے گندم کی کاشت کےسلسلےمیں کاشتکاروں کوہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
چیف سیکرٹری کا کہناتھا کہ محکمہ زراعت گندم کی بوائی کے لئےکاشتکاروں کومکمل تعاون اوررہنمائی فراہم کرے،زراعت کے شعبہ کی بہتری حکومت کی ترجیح ہے۔
سیکرٹری زراعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ گندم بوائی مہم یکم تا 30 نومبر جاری رہے گی،مانیٹرنگ کے لئے صوبے، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئیں، زرعی مداخل کی خریداری میں سہولت کیلئے کاشتکاروں کو کسان کارڈمہیا کئے گئے ہیں۔