عرفان ملک:لاہور پولیس شہریوں سے رابط مزیدمضبوط کرنے کیلئے متحرک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے مختلف مذاہب کے نمائندوں سے تفصیلی ملاقات کی اور سکھ، ہندواور عیسائی مذہبی رہنماؤں کی تجاویز اور مسائل سنے۔
ایس پی سکیورٹی نے اقلیتوں کے تحفظ کیلئےلاہورپولیس کےاقدامات بارےبریف کیا،اقلیتی رہنماؤں نے پولیس کے خصوصی میثاق سنٹر ز کے کام کی تعریف کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ اقلیتی تہواروں، عبادت کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں، ہر اتوار کو 1600سے زائد اہلکار چرچ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں، اتوار کو بھی تمام افسران علی الصبح فیلڈ میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہندواور سکھ تہواروں پر بھی باقاعدہ سکیورٹی پلان تشکیل دیئےجاتے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی مختلف مذاہب کے نمائندوں سے ملاقات،تجاویز اور مسائل سنے
25 Oct, 2024 | 10:46 AM