نواز شریف بیرون ملک روانہ ہوگئے، دوروں کا نیا شیڈول سامنےآگیا

25 Oct, 2024 | 10:27 AM

راودلشاد: نواز شریف ایک سال 4روز بعد دوبارہ بیرون ملک دورے پر روانہ ، نواز شریف لاہور سے 5ملکوں کے دور ے   کےلئے روانہ ہوئے،آئینی ترامیم کے باعث نوازشریف نے لندن کا دورہ ملتوی کیاتھا۔

  ذرائع ابلاغ کے مطابق نواز شریف نے لاہور ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے اُڑان بھرلی، نوازشریف 9بج کر 4منٹ پر دبئی کے لئے ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز ای اے625 سے روانہ ہوئے،نوازشریف کا لندن، امریکہ و یورپ کےدورے کا شیڈول مرتب کیاگیا ۔

نواز شریف لاہور سے 5ملکوں کے دورے کےلئے روانہ ہوئے،نوازشریف دبئی، امریکہ، لندن اور یورپ کا دورہ کریں گے،نوازشریف دبئی میں ا یک روز قیام کے بعد لندن روانہ ہوں گے۔29اکتوبر کو نوازشریف لندن سے امریکہ جائیں گے،نوازشریف امریکہ میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نومبر کے پہلے ہفتے لندن جائیں گی،لندن میں چند روز قیام کے بعد نوازشریف ،مریم نواز یورپ کے دورے پر روانہ ہونگے،نوازشریف بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
نوازشریف لندن میں اپنی طبی معائنہ بھی کرائیں گے،آئینی ترامیم کے باعث نوازشریف نے لندن کا دورہ ملتوی کیاتھا، نواز شریف کی لندن میں کچھ اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزیدخبریں