ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ چکے ہیں، 8 فروری 2024 کے الیکشن سے قبل میں متعدد رہنماوں نے وفاداریاں بدلیں، اس پر سینیٹر فیصل واوڈا کا اہم بیان آیا ہے، کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتا چل گیا ہے کہ ان کے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگ چکے اور بک چکے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی پی ٹی آئی ایک طرف ہوگی، بہنیں ایک طرف اور بیگم ایک طرف ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی آفر مائنس عمران سب کے لئے ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے دلدل میں تھے اب سیاسی جہنم میں ہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی لاہور کے بجائے پشاور پہنچ گئیں، ان کی ضمانت بدھ کو ہوئی مگر بنی گالہ پر ایک ہفتے سے رنگ و روغن ہو رہا تھا، جو پچھلے 12 سال سے نہیں ہوا۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ گوگی فرینڈشپ مال اور منیادا کی دوستی ہوتی ہے جو سب جگہ نظر آتی ہے۔