ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ: موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق

شیخوپورہ: موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طارق ملک: گوجرانوالہ روڈ کوٹ رنجیت چوک کے قریب ٹرک اُلٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ روڈ پر کوٹ رنجیت چوک کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں ایک موڑ کاٹتے ہوئے ٹرک اچانک قریب افراد کے اوپر الٹ گیا،  جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو آلات اور کرین کی مدد سے جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔۔

 جاں بحق افراد کی شناخت نسرین زوجہ جاوید (45 سال) اور جاوید ولد اہلکار (50 سال) ساکن شیش محل  سے ہوئی ہے۔