جسٹس یحییٰ آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی

25 Oct, 2024 | 09:12 AM

سٹی42: پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ، عشائیے میں تاخیر سے کیوں پہنچے؟ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے دو وجوہات بتا دیں, چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ ہم جسٹس یحییٰ آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہناتھا کہ  کونسل اور سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عشائیے میں تاخیر سے پہنچنے کی دو وجوہات ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان نے تاخیر کی ایک وجہ ہیں،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا آپ کی پہلے حجامت ہوگی پھر آپ آئیے گا،میں حجامت کے لئے گیا مگر وہاں ایک بندہ فیشل کروا رہا تھا جو کبھی ختم نہ ہونے والا تھا،ان دو باتوں کی وجہ سے تاخیر سے پہنچا ہوں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ہم نہیں سمجھ سکے، جسٹس یحیی آفریدی کا لیول ہم سے اوپر ہے،ایک ٹاک شو میں دیکھا کہا جارہا تھا چیف جسٹس یہ فیصلہ دے فلاں جج یہ فیصلہ دے گا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فل کورٹ میں سب ججز موجود تھے سب کے بارے میں اندازہ لگایا جارہا تھا،مگر جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہا گیا کہ ان کا کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کیا فیصلہ دیں گے؟ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی جو بھی فیصلہ دیں گے آئین و قانون کے مطابق ہوگا،لوگ ہمیں سمجھ گئے مگر جسٹس یحیی آفریدی کو کوئی نہیں سمجھ پایا۔ 
 
 

مزیدخبریں