ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہاں کہاں بادل گرج چمک کیساتھ برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کہاں کہاں بادل گرج چمک کیساتھ برسیں گے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید،اقصی شاہد: اکتوبر کا مہینہ ختم ہونے کے قریب مگر شہر  لاہورکے موسم میں خاطر خواہ تبدیلی نہ آسکی، ماہرین کا کہنا ہےکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیا ت کے مطابق  شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔شہر  لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں بھی کمی نہ آسکی۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 205ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ذکی فارم 269،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح 245ریکارڈ، پاکستان انجینئرنگ سوسائٹی244،یو ای ٹی میں آلودگی کی شرح 244ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 221، امریکی قونصلیٹ آلودگی کی شرح 217ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر قائد میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جبکہ شہر کا فضائی معیار بھی مضر صحت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت آج 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں شمالی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا چھٹے نمبر پر آگیا ہے جبکہ  ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 155 پریٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم شام/رات کو بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم چترال، سوات اوردیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ /ہلکی دھند کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم  کشمیرمیں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔