اداکارہ حنا آفریدی سلمان خان کی محبت میں گرفتار، شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

25 Oct, 2024 | 08:45 AM

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان سے اپنی محبت پر خاموشی توڑ دی۔

حنا آفریدی ایک نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی خوبصورتی اور سلمان خان سے بچپن کی محبت کے بارے میں گفتگو کی،ایک سوال کے جواب میں حنا آفریدی نے کہا کہ بچپن سے میری محبت سلمان خان ہیں۔

 جب ان سے پوچھا گیا کہ بالی ووڈسٹار کی طرف سے شادی کی پیشکش آئی تو کیا ردعمل ہوگا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ مشکل سوال ہے، اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے یہی سوال ایک سال پہلے پوچھتے تو میں جواب دیتی کہ ’ سلمان خان اس لیے کنوارے ہیں کیونکہ میں نے شادی نہیں کی‘۔

میزبان نے پوچھا کہ اس ایک سال کے دوران ایسا کیا ہوگا تو جواب میں حنا آفریدی نے بتایا کہ اب میں سمجھدار ہوگئی ہوں اور مجھ میں عقل آگئی ہے۔

ان سے پوچھا گیا کہ جب سلمان خان کی فلم یا کوئی گانا سنتی ہیں تو کیا ہوتا ہے؟ حنا آفریدی نے جواب دیا کہ وہی محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ میری بچپن کی محبت ہیں، میں نے شادی کا فیصلہ اس لیے ترک کیا کیونکہ وہ نہیں کریں گے، میں اب زیادہ حقیقت پسند ہوگئی ہوں۔

مزیدخبریں