ممکنہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے آیت اللہ خامنہ ای نے ہدایات جاری کر دیں

25 Oct, 2024 | 04:50 AM

Waseem Azmet

 ایران اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​کی تیاری کر رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ  اس جنگ سے بچنے کی کوشش بھی کر رہا ہےایران کے  تازہ ترین میزائل حملے پر اسرائیل کے ردعمل کی حیثیت سے دیکھی جا رہی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ایران نے مسلح افواج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے بلکہ اس سے بچنے کی کوشش بھی کی ہے‘‘۔

رپورٹ میں چار ایرانی حکام کا حوالہ دیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کی مسلح افواج کو متوقع اسرائیلی جوابی کارروائی کا جواب دینے کے لیے متعدد منصوبے بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی خاص نقصان یا جانی نقصان ہوا تو ایران حملہ کرے گا، لیکن اگر اسرائیل صرف محدود تعداد میں فوجی مقامات اور ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بناتا ہے تو وہ  (ایران) اپنا ہاتھ روک سکتا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے رپورٹر کو بتانے والے حکام - جن میں سے دو کا تعلق اسلامی انقلابی گارڈ کور سے ہے - کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل تیل کی تنصیبات، جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے یا اعلیٰ حکام کو نشانہ بناتا ہے تو ایران یقینی طور پر جواب دے گا، جس میں ممکنہ آپشنز ہیں جن میں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ یا  خلیج کے علاقہ سے تیل اور گیس کی بیرونی دنیا کو فراہمی میں خلل ڈالنے والے حملے شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں