سٹی42: حماس کا کمانڈر جس نے اکتوبر کو کبتز ریئم کے قریب سڑک کے کنارے پناہ گاہ میں قتل عام کی قیادت کی, وہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے میں مارا گیا۔
حماس کا کمانڈر محمد ابو عطوی 7 اکتوبر 2023 کو کبوتز ریئم کے قریب ایک بم شیلٹر پر حملے کے دوران۔ (اسرائیل کی دفاعی افواج)
آئی ڈی ایف اور شن بیٹ نے اعلان کیا کہ حماس نقبہ فورس کا ایک کمانڈر جس نے 7 اکتوبر کو کبوتز ریئم کے قریب سڑک کے کنارے بم سے بچنے کی پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے اسرائیلی شہریوں کے قتل اور اغوا کی قیادت کی تھی، وہ کل غزہ کی پٹی میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔
فوج کے مطابق، حماس کی بوریج بٹالین میں نقبہ کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دینے والے محمد ابو عطوی بھی جولائی 2022 سے UNRWA میں ملازم تھا۔ آئی ڈی ایف کا یہ اعلان سامنے آنے کے کچھ گھنٹے بعد اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجروں کے لئے کام کرنے والے ادارے یو این آر ڈبلیو اے نے تصدیق کر دی ہے کہ 7 اکتوبر کی سنگین دہشتگردی میں شامل یہ حماس کماندر اقوام متحدہ کے ادارہ کا ملازم تھا۔
آئی ڈی ایف نے کل جمعرات کو بتایا تھا کہ UNRWA اسپریڈشیٹ سے فراہم کردہ ایک اسکرین شاٹ ظاہر کرتا ہے کہ حماس کا دہشت گرد محمد ابو عطوی اقوام متحدہ کے ملازموں کی فہرست میں شامل ہے۔
پچھلے سال 7 اکتوبر کے حملے کے دوران، عطوی نے ریئم کے قریب ایک بم شیلٹر پر حملے کی کمانڈ کی جہاں نووا فیسٹیول سے جان بچا کر بھاگنے والے لوگوں نے پناہ لی تھی۔ اس پناہ گاہ سے چار افراد کو زندہ یرغمال بنایا گیا - بشمول ہرش گولڈ برگ پولن - اور 16 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ سات بچ جانے میں کامیاب ہو گئے اور بعد میں انہیں بچا لیا گیا تھا۔
IDF کا کہنا ہے کہ عطوی غزہ میں جنگ کے دوران فوجیوں پر حملوں میں بھی ملوث تھا۔
فوج کا کہنا ہے کہ COGAT کے نمائندوں نے "بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے سینئر حکام سے 7 اکتوبر کو ہونے والے قتل عام اور اسرائیل کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں UNRWA کے ملازمین کی شرکت کی فوری تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔"
اسی دوران غزہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیئے، تازہ حملوں میں 115 فلسطینی شہید جبکہ 487 زخمی ہوگئے۔
اب تک غزہ میں شمار کئے جا سکے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 718 ہوگئی، ایک لاکھ 282 فلسطینی زخمی ہیں،خان یونس سے مزید فلسطینیوں کی متعدد لاشیں برآمد ہوئیں۔
مکانات کھنڈر بننے کے بعد نہتے فلسطینی پناہ گاہوں میں بھی غیر محفوظ ہوگئے ہیں،اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے مظلوم پناہ گزینوں کو روزانہ 500 امدادی ٹرکوں کی اشد ضرورت ہے۔