زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی

25 Oct, 2024 | 04:05 AM

Waseem Azmet

 سٹی42: سٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اس ہفتے پاکستان میں  زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر  1.80 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.04 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.22 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 97 کروڑ ڈالر رہ گئے ۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں 9.42 کروڑ ڈالر کمی ہوئی،مجموعی ملکی زرمبادلہ ذخائر 18 اکتوبر تک 16.01 ارب ڈالر پر آگئے ۔

مزیدخبریں