پولیس سے مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے

25 Oct, 2024 | 01:43 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  میانوالی میں  پولیس سے مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی کے پہاڑی علاقے ملاخیل میں  10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر پولیس فورس علاقے میں پہنچ گئی۔

دہشت گردوں کے خلاف ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی قیادت میں آپریشن کیا گیا۔پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران  پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارےگئے۔

مزیدخبریں