ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی جے قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کا ڈِنر

Chief Justice Qazi Faiz Isa, Pakistan Bar Counsel , Supreme Court Bar Association
کیپشن: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ہنگامہ خیز ٹینیو ر کل 26 اکتوبر کو تمام ہو رہا ہے۔ انہیں پرانے قانون کے تحت چیف جسٹس بننے کے بعد کام کرنے کے لئے زیادہ دن نہیں ملے تھے لیکن ان کی قیادت میں سپریم کورٹ میں بہت کچھ ایسا ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ سب سے بڑا کام یہ ہوا کہ سی جے عیسیٰ نے آرٹیکل 184(3) کے تحت از خود نوٹس کے اختیار کو آمرانہ طرز سے استعمال کرنے کی بجائے اپنے ساتھی ججوں کی کمیٹی بنا کر ان کے ساتھ بانٹا اور عوامی فلاح کے اس اختیار کا مخصوص عزائم کی تکمیل کیلئے بے دردی کے ساتھ استحصال کرنے کی ماضی کی تلخ روایت کو دہرانے سے گریز کیا۔   انہوں نے آئینِ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر  پاکستان کی پارلیمنٹ میں معزز مہمان کی حیثیت سے جا کر پارلیمنٹ کی بالادستی کا رسمی اقرار ہی نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ کو سپریم قانون ساز ادارہ ماننے کا بار ہا اظہار اپنے فیصلوں سے بھی کیا۔  جسٹس قاضی فائز عیسی واحد جیورسٹ ہیں جنہیں جج کی حیثیت سے اپنے اثاثوں کے لئے کڑی جواہدہی کے عمل سے بھی گزرنا پڑا اور ان کے ساتھ ان کی بیگم کو بھی عدالت کے کٹہرے تک آنا پڑا لیکن انہوں نے سب کچھ خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور چیف جسٹس بننے کے بعد اپنا وقت کسی انتقامی کارروائی پر برباد نہیں کیا۔ (سی جے قاضی فائز عیسی کی فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر‏سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے الوداعی  عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں ملک کے کالے کوٹوں میں سے بہترین لوگ موجود تھے جبکہ سپریم کورٹ کے بیشتر ججز، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی اس ڈنر میں موجود تھے۔  

 عشائیہ میں ‏چیف جسٹس اِن ویٹنگ مسٹر جسٹس  یحییٰ آفریدی،جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس عرفان سعادت، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی نے بھی شرکت کی۔  ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی  وکلا کی  پرائم تنظیموں کے اس عشائیہ میں شریک ہوئے۔ ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق،جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب طاہر  کے علاوہ ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم   بھی وکلا کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے الوداعی ڈنر میں موجود تھے۔ 

  

 جسٹس منیب اختر،جسٹس اطہر من اللہ،جسٹس عائشہ ملک  اور جسٹس شاہد وحید دعوت دیئے جانے کے باوجود  عشائیہ میں نہیں پہنچے۔