وقاص احمد: ڈاکوؤں کے لاہور پولیس پر پے درپے وار ، ایک ہی دن میں دو کانسٹیبل ڈاکوؤں نے فائرنگ سے زخمی کر دیئے۔
پولیس کےمطابق شاہدرہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ کانسٹیبل کامران کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مشکوک جان کر کانسٹبل نے ڈاکووں کو رُکنے کا اشارہ کیا تھا، موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیے ۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی شروع کردی ۔
دوسری جانب مانگا منڈی میں بھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل عاصم کو زخمی کر دیا تھا۔