ویب ڈیسک: نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے سول اسپتال کے ایم ایس قادر بھٹو کو عہدے سے ہٹا دیا۔
خیرپور میں سول اسپتال کی خراب صورتحال پر وزیر اعلیٰ نے ڈائریکٹر فنانس فہیم شیخ کو معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔