وقاص عظیم: نگراں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے آزر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوو کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور آزر بائیجان کے درمیان دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے نئے مواقع تلاش کیے جا سکتے ہیں۔
نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے آزر بائیجان کے سفیر کی ملاقات
25 Oct, 2023 | 09:14 PM