فیک پاسپورٹ کا معاملہ، وزارت داخلہ نے 9 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی

25 Oct, 2023 | 09:08 PM

طیب سیف,اویس کیانی: سعودی عرب  میں بارہ ہزار افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری ہونے کا معاملہ،وزارت داخلہ نے 9 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی۔

 تفصیلات کے  مطابق سعودی حکومت کی جانب سے فیک پاسپورٹس پر حکومت پاکستان کو آگاہ کیا گیا تھا،فیک پاسپورٹ پرافغان شہریوں نے  بڑی تعداد میں پاکستان سے  سعودی عرب کا سفر کیا، جو سعودی حکومت نے برآمد کئے تھے۔جس کے بعدوزارت داخلہ نے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم کر دی،جوائنٹ ڈی جی آئی بی کی سربراہی میں 9 رکنی ٹاسک فورس معاملے کی تحقیقات کرے گی،ٹاسک فورس میں گریڈ 20 کے افسران کو شامل کیا گیا ہے,آئی ایس آئی ،آئی ایم ائی ،ایف آئی اے ،نادرا،پی ٹی ائے کے افسران ٹاسک فورس میں شامل ہیں،ٹاسک فورس حساس ڈیٹا کی لے کر  غیر متعلقہ افراد کا نیشنل ڈیٹا سینٹر میں فیٹا چوری اور ڈیٹا تبدیلی پر تحقیقات کرے گی۔

  نیشنل ڈیٹا بیس تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی کیسے ہوئی جانچ کی جائے گی،ٹاسک فورس کسی بھی دیگر عنادی محکمے کے معاونت کے افسران کو طلب اور تعینات کر سکے گی،سرکاری اور پرائیوٹ افراد کو ڈیٹا بریچ پر زیر تفتیش لایا جائےگا،اندرونی اور بیرونی رابطوں اور ڈیٹا بریچ کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا،ٹاسک فورس جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے والے ذمہ داران کا بھی تعین کرے گی،ٹاسک فورس مستقبل میں ایسی کوئی سرگرمی نہ ہو اس کے لیے سفارشات بھی جاری کرے گی،ٹاسک فورس کے کنوئینر دوران تفتیش دیگر پہلو سامنے آنے پر تفتیش کو بڑھا سکے گے۔

 موبائل فون کمپنیوں اور مختلف اداروں کے حوالے سے بھی ٹاسک فورس اپنی سفارشات مرتب کرے گی ،ٹاسک فورس اداروں کے اندر اور باہر اس دھندے میں ملوث نیٹ ورکس تک پہنچے گا،ٹاسک فورس ذمہ داروں کا تعین اور ان کی سزا تجویز کرے گی ،ڈیٹا بیس کو مزید محفوظ بنانے اور اس کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے بھی اپنی سفارشات مرتب کرے گی،جوائنٹ ٹاسک فورس 15 دنوں کے اندر اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کرائے گی،جوائنٹ ٹاسک فورس سے پہلے اس معاملے پر 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جسے ختم کر دیا گیا۔

مزیدخبریں