ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

25 Oct, 2023 | 06:09 PM

اشرف خان: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 282  روپے پر پہنچ گیا۔ 
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ایک روپے کمی سے 342.50   روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 1.25 روپے اضافے سے 79.90 روپے پرآگیا۔ 

اوپن مارکیٹ میں یورو  287 روپے، جبکہ سعودی ریال 75روپے پر برقرار ہے۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 45پیسے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.43 روپے سے بڑھ کر 279.88روپے پر بند ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں