ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد حنیف عباسی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 52 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے حنیف عباسی کی عمر قید کے خلاف اپیل کو منظور کیا۔ڈویژن بنچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل تھے۔
واضح رہے کہ محمد حنیف عباسی کی جانب سے حفیظ الرحمان چوہدری ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء پیش ہوئے تھے۔