عرفان ملک: لاہور پولیس بدمعاشوں کے خلاف متحرک، مختلف کارروائیوں کے دوران 24 بدمعاش گرفتار کر کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 24 بدمعاش گرفتار کئے گئے۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 08، کینٹ 05، سٹی ڈویژن سے 04، سول لائنز 04 اور اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 03 بدمعاش گرفتار کئے گئے۔
ڈویژنز کی سطح پر بدمعاشوں کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں۔
سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو کسی صورت بدمعاشوں کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیں گے۔ خوف و ہراس پھیلانے والے عناصرکو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ایس ایچ اوز غنڈہ گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔