چین کے وزیردفاع لی شانگ فو عہدے سےبرطرف

25 Oct, 2023 | 04:27 PM

ویب ڈیسک: چین کے  وزیردفاع لی شانگ فو کوعہدے سےبرطرف کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق چین کی سرکاری خبر ایجنسی نے شانگ فو کو عہدےسے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی  تاہم  وزیردفاع لی شانگ فو کو عہدےسے ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

  دوسری جانب چین کی قائمہ کمیٹی نے 14 ویں نیشنل پیپلزکانگریس کےاجلاس میں چین کےسابق وزیرخارجہ چن گانگ کو بھی کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا،چینی میڈیا  کے مطابق چن گانگ کو اسٹیٹ کاؤنسلر کے عہدے سے پہلےہی برطرف کر دیاگیا تھا۔

 اس سے قبل چین کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے وانگ زیگنگ اور  وزیر خزانہ لیوکن  کو بھی کابینہ سے فارغ کردیا گیاتھا۔

مزیدخبریں